اسرائیل نے لبنان کے 16 قصبوں پر حملے کر دیے، بالبیک میں 10 افراد شہید

01:18 PM, 4 Mar, 2026

تل ابیب : اسرائیل نے لبنان کے 16 قصبوں پر حملے کیے ہیں، جن میں لبنانی شہر بالبیک پر ہونے والے حملے میں 10 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیل نے بالبیک میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے ملبے میں درجنوں افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسرائیل نے لبنان کے ہزمیہ علاقے میں واقع ایک ہوٹل پر بھی بمباری کی، جس پر بغیر کسی وارننگ کے حملے کیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق، لبنان پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد شہید اور 350 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ان حملوں نے لبنان میں مزید تباہی اور انسانی المیہ پیدا کیا ہے۔

مزیدخبریں