کراچی : امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات ایشیائی اسٹاک مارکیٹس پر مسلسل تیسرے روز بھی منفی دیکھے جا رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈریڈ انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی، تاہم کچھ وقت بعد 100 انڈیکس میں 381 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور وہ 157514 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
کورین اسٹاک ایکسچینج میں 6 فیصد اور جاپان کی منڈیوں میں 3 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ، منگل کو امریکی مارکٹس میں بھی منفی رجحان رہا، جس نے عالمی مارکیٹوں پر اثر ڈالا۔
دوسری طرف، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 83 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ ساتھ ہی سونے کی فی اونس قیمت میں بھی 88 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، اور یہ 5176 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ یورپ میں بھی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جو عالمی اقتصادی صورتحال پر دباؤ کی علامت ہے۔