کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج کراچی میں ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا اور ایرانی قیادت کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ دوسری جانب، صوبے میں سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور حالیہ خدشات کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے ایرانی قونصل خانے پہنچ کر قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ ایرانی رہنماؤں کی شہادت پر سندھ کی عوام اور حکومت کی جانب سے گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا۔ سید مراد علی شاہ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے ایرانی قیادت کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور برادر اسلامی ملک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
کراچی سمیت صوبے بھر میں حالیہ سیکیورٹی خدشات اور دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
سندھ کی سلامتی اور سفارتی یکجہتی: وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا ایرانی قونصل خانے کا دورہ، سیکیورٹی خدشات پر ایپکس کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب
03:11 PM, 4 Mar, 2026