کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے اور آج بھی نرخوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے مقرر ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ 8 ہزار 573 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے کی سطح پر آگئے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس قیمت 100 ڈالر کی کمی کے بعد 5172 ڈالر پر آ گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 13 ہزار 900 روپے کی بڑی کمی سامنے آئی تھی، جس کے بعد دو روز کے دوران مجموعی طور پر نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔