ایران: رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا

06:37 PM, 4 Mar, 2026

تہران:ایران کے سرکاری میڈیا نے ایک غیر معمولی اعلان میں بتایا ہے کہ رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی سرکاری سطح پر ادا کی جانے والی آخری رسومات کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل سرکاری ذرائع نے مطلع کیا تھا کہ رہبرِ اعلیٰ کی نمازِ جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد تین روزہ سوگ اور مختلف تقریبات کا آغاز ہونا تھا۔
 انتظامیہ اور منتظمین کے مطابق، تقریب کو "مقام کے تعین" میں درپیش بعض مسائل کی وجہ سے روکا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے ابھی تک تدفین یا جنازے کے لیے کسی نئی تاریخ یا وقت کا اعلان نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے تہران سمیت ملک بھر میں غیر یقینی کی صورتحال پائی جاتی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے حوالے سے عالمی میڈیا اور سیاسی حلقوں میں گہری دلچسپی لی جا رہی تھی، تاہم اچانک التوا کے فیصلے نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مقام اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی، عوام کو باقاعدہ آگاہ کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں