بھارتی سمندر میں امریکی آبدوز کا ایرانی جہاز پر حملہ: 100 سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ، خطے میں جنگ کے بادل منڈلانے لگے

06:56 PM, 4 Mar, 2026

تہران/کولمبو : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی سمندر میں ایک امریکی آبدوز نے ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاپتہ ہونے والے تمام افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایرانی بحریہ کا ’موڈج کلاس فریگیٹ‘ بھارت میں ہونے والی عالمی بحری مشقوں ’میلان 2026‘ اور ’انٹرنیشنل فلیٹ ریویو‘ میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا۔ یہ حملہ بھارت اور سری لنکا کے ساحلوں کے قریب بین الاقوامی تجارتی زون میں ہوا۔ جہاز پر سوار 180 افراد میں سے 100 سے زائد لاپتہ ہیں، جبکہ 30 زخمیوں کو سری لنکا کی بندرگاہ گالے کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
 سری لنکن بحریہ اور فضائیہ نے متاثرہ جہاز کو ریسکیو کر لیا ہے، تاہم سمندر میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔یہ واقعہ اس لحاظ سے انتہائی حساس ہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والی ان مشقوں میں امریکی بحریہ کا آرلِی برک کلاس گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر اور روسی بحریہ کا مارشل شاپوشنیکوف بھی شریک تھے۔ ایک ایسے بحری اجتماع کے فوراً بعد جس کا مقصد "بحری سفارت کاری اور تعاون" تھا، اس طرح کے حملے نے دنیا بھر کو حیران کر دیا ہے۔

مزیدخبریں