کنول فاروق نے شاپنگ اور نکاح کی تفصیلات بھی بتا دیں

08:17 PM, 4 Mar, 2026

کراچی: معروف اداکارہ کنول فاروق نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ ان کے والدین نے ان کی شادی طے کر دی تھی، مگر وہ شادی کی رات سے ایک دن پہلے گھر سے بھاگ گئی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ زندگی میں انسان جس بھی شعبے میں قدم رکھتا ہے، حالات بدلتے رہتے ہیں، اسی لیے ہر کوئی اپنے ابتدا کے شعبے میں کامیاب نہیں رہ پاتا۔

کنول فاروق نے بتایا کہ انہوں نے شروعات بطور ڈیزائنر کی، اپنا بوتیک کھولا، بطور بیوٹیشن کام کیا اور اپنا سیلون بھی چلایا، لیکن بعد میں ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا نے انہیں اپنی طرف کھینچ لیا۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ شادی سے بھاگنے کا واقعہ حقیقت پر مبنی ہے۔ میزبان کے اصرار پر انہوں نے کہا کہ والدین شادی کے معاملے میں بہت پرعزم تھے، اور میں نے بظاہر انکار کر کے انہیں خوش رکھنے کی کوشش کی، شاپنگ وغیرہ بھی کی، لیکن شادی کی رات سے ایک دن پہلے اپنا فیصلہ بدل کر گھر سے نکل گئی۔

میزبان نے سوال کیا کہ اس دوران شادی کے کارڈز اور دیگر انتظامات بھی تو مکمل ہو چکے ہوں گے؟ کنول فاروق نے بتایا کہ والدین کو پہلے ہی شک تھا، اس لیے صرف محدود افراد کو مدعو کیا گیا اور ابتدا میں صرف نکاح کی تقریب رکھی گئی تھی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ والدین کو وقت پر نہیں بتایا کیونکہ وہ خوش تھے، اس لیے میں نے سوچا کہ انہیں کچھ وقت کے لیے خوش رہنے دو۔

مزیدخبریں