اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر سناتے ہوئے فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 63 پیسے اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ حالیہ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا نے اس حوالے سے سماعت مکمل کرنے کے بعد اپنا فیصلہ جاری کیا۔ اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام بجلی صارفین پر ہوگا۔ صارفین سے یہ اضافی وصولیاں مارچ کے بلوں میں کی جائیں گی، جس سے گھریلو اور صنعتی صارفین پر اربوں روپے کا بوجھ پڑے گا۔ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اس حالیہ اضافے سے محفوظ رہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 35 پیسے مہنگی کی گئی تھی، جس کے فوراً بعد اس نئے اضافے نے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
ملک بھر میں فی یونٹ قیمت میں 1.63 روپے کا اضافہ
09:44 PM, 4 Mar, 2026