'پاکستانی طلبہ کو ملک بدر کرنے کا معاملہ عالمی برادری کے سامنے اٹھائیں گے'

'پاکستانی طلبہ کو ملک بدر کرنے کا معاملہ عالمی برادری کے سامنے اٹھائیں گے'

اسلام آباد: بھارت سے پاکستانی طلبہ کو واپس بھیجنے کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت آداب میزبانی بھول گیا ہے اور اس معاملے کو عالمی برادری سے سفارتی سطح پر اٹھائیں گے۔ نفیس ذکریا نے کہا بھارت نے انتہا پسندوں کے خوف سے پاکستانی طلبہ کو واپس بھیجا کیونکہ ہمسایہ ملک میں ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے جس کی وجہ سے مذہبی اقلیتوں کو ہراساں کیا جانا معمول بن گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا بھارت میں بڑھتی مذہبی منافرت، عدم برداشت مغرمی ممالک میں ہیڈ لائنز بن گئی ہیں اور ہندو انتہا پسند تنظیمیں اس قسم کے واقعات میں ملوث ہیں لیکن بھارتی حکومت خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھارت کی ایک غیرسرکاری تنظیم کی دعوت پر نئی دلی پہنچنے والے 50 رکنی پاکستانی طالب علموں کے وفد کو بھارتی انتہا پسندوں کے دباؤ میں آ کر بھارتی وزارت خارجہ نے طالب علموں کو واپس لاہور روانہ کر دیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں