مہندی سے بال مضبوط، چمکدار اور گھنے بنتے ہیں اور اس سےبالوں میں خوبصورتی بحال ہوتی ہے

مہندی سے بال مضبوط، چمکدار اور گھنائے بنتے ہیں

مہندی سے بال مضبوط، چمکدار اور گھنے بنتے ہیں اور اس سےبالوں میں خوبصورتی بحال ہوتی ہے

لندن:مہندی سے بال مضبوط، چمکدار اور گھنائے بنتے ہیں۔مہندی پاکستان میں  استعمال ہونے والی مقبول ترین جڑی بوٹی ہے اور اس میں موجود ٹھنڈگرمی سے بھی بچاتی ہے، اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

صحت مند بال: 
مہینے میں دو بار مہندی لگانے سے بال صحت مند، چمکدار اور گھنے ہوتے ہیں، یہ بالوں میں جان پیدا کرتی ہے۔

بالوں کے گرنے کے مسئلے سے تحفظ:
مہندی اور مسٹرڈ آئل کو ملانے سے بالوں کے گرنے کے مسئلے میں کمی لائی جاسکتی ہے، ڈھائی ملی لیٹر مسٹرڈ آئل کو ابالیں، اس میں مہندی کے چند پتوں کو ملائیں اور مزید ابالیں، اس تیل کی مالش ہفتے میں دو سے تین بار سر پر کریں۔

بالوں کا کنڈیشنر:
مہندی آپ کے بالوں کے لیے بہت اچھا کنڈیشنر بھی ہے، یہ بالوں کو مٹی یا آلودگی کے نقصانات سے بچاتی ہے، مہندی کے استعمال کو معمول بنانے سے بال مضبوط اور گھنے ہوتے ہیں۔

بالوں کی سفیدی چھپائے:
بالوں کو رنگنا ہو تو مہندی اس کا بہترین حل ہے، اس میں کسی قسم کیمیکل  نہیں ہوتے جو بالوں کی نمی کو ختم کرکے انہیں بے جان بنا دیتے ہیں۔ گرم پانی میں دو چمچ خشک آملہ، ایک چمچ پتی کے ساتھ مہندی کو شامل کرکے اس کا پیسٹ بنا کر سر پر دو گھنٹے تک لگا رہنے دیں، آپ کے بالوں کی سفیدی سیاہ چمکدار رنگت میں تبدیل ہو جائے گی۔

خشکی سے تحفظ:
مہندی خشکی کے لیے بھی موثر ہے، میتھی کے بیجوں کو ایک یا دو چمچ پانی میں رات بھر بھگو کر رکھیں اور صبح انہیں پیس لیں، سرسوں کا تیل اور مہندی کے پتے گرم کریں اور ٹھنڈا کرنے کے بعد میتھی کا پیسٹ اس میں شامل کرلیں اور پھر بالوں میں ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد نہالیں، آپ خشکی پر اس کے اثرات دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

بالوں کو جگمگائیں: 
مہندی میں موجود اجزاء بالوں کو خشک ہونے، نقصان پہنچنے اور دیگر نقصانات سے بچاتے ہیں، جبکہ اس سے بال بھی چمکدار ہوجاتے ہیں۔