قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کامران اکمل اور احمد شہزاد سمیت متعدد کھلاڑیوں کو جرمانے

قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کامران اکمل اور احمد شہزاد سمیت متعدد کھلاڑیوں کو جرمانے
کیپشن: قومی ون ڈے کپ میں پوائنٹس ٹیبل ،فوٹو بشکریہ پی سی بی آفیشل فیس بک

فیصل آباد: پاکستان ون ڈے کپ میں ڈومیسٹک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کئی کھلاڑیوں کو جرمانے کر دیئے گئے جن میں کامران اکمل اور احمد شہزاد سر فہرست ہیں۔


احمد شہزاد نے ایک بار پھر ڈومیسٹک قوانین کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ساتھی بیٹسمین کو کھری کھری سنادین جس پر میچ ریفری ایکشن میں آئے اور انہیں میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ کر دیا ۔کامران اکمل کو سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ  ایک میچ کی پابندی بھی لگائی گئی ۔جنید خان، اسامہ میر، اور عثمان شنواری کو بھی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے ہوئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں