کورونا س وبا ے بچاؤ میں صوبہ بلوچستان کی پوری مدد کر رہے ہیں، وزیر اعظم

 کورونا س وبا ے بچاؤ میں صوبہ بلوچستان کی پوری مدد کر رہے ہیں، وزیر اعظم
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے بلوچستان کی بھی مکمل مدد کر رہے ہیں۔ سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا۔

تفصیلات کے مطابق،  وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی جس میں پارلیمانی امور اور کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے بلوچستان کی بھی مکمل مدد کر رہے ہیں۔ صوبے کے عوام کے لیے کوئی کسر نہین چھوڑیں گے۔ کورونا کنٹرول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا۔ 

چئیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ مشکل سے نکلنے کے لیے پارلیمان اپنا کردار ادا کرے گا۔ عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے پارلیمانی فورم کا بھرپور استعمال ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی بہتری کے لیے مشترکہ طور پر اگئے بڑھنا وقت کی ضروت ہے۔ پارلیمانی کمیٹیوں میں مناسب تجاویز سامنے آ رہی ہیں۔ملک میں معاشی عمل تیز کرنے کیلئے بڑے اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔ ٹائیگر فورس ملک بھر میں مشکل میں پھنسے عوام کی خدمت کرے گی۔

چئیرمین سینیٹ کہتے ہیں عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے پارلیمانی فورم کا بھرپور استعمال ناگزیر ہے۔ پارلیمانی کمیٹیوں میں مناسب تجاویز سامنے آ رہی ہیں۔