لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال سمیت اہم ملکی معاملات پر نواز شریف کو بریفنگ دی اور پارٹی قیادت سے مشاورت کی۔