وفاقی وزرا کی تنخواہوں،ٹیکس قانون اور ریکوری سے متعلق صدر مملکت نے آرڈیننس جاری کر دیا

04:11 PM, 4 May, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ان کی تنخواہیں یکم جنوری 2025 سے رکن قومی اسمبلی کے برابر کر دی گئی ہیں۔

اس نئے آرڈیننس کے مطابق، وفاقی وزیروں کی تنخواہ 2 لاکھ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے اور وزرائے مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں وزراء کی تنخواہوں میں مجموعی طور پر 188 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ اضافہ مارچ 2025 میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لایا گیا، اور اب صدر کے دستخط کے بعد اس پر باضابطہ عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ  صدر مملکت نے قومی زرعی تجارت اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس بھی جاری کر دیا ہے، جو ملک میں زرعی تجارت اور خوراک کے معیار کی نگرانی کے لیے ایک نیا ادارہ ہوگا۔

مزیدخبریں