پی ٹی آئی سیاست نہیں، صرف نفرت پھیلا رہی ہے: عظمیٰ بخاری

11:10 PM, 4 May, 2025

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے حکومتی سیکیورٹی بریفنگ کا بائیکاٹ کرنے پر شدید ردعمل دیا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ "یہی لوگ اپنی حکومت میں کسی بریفنگ میں شریک نہیں ہوتے تھے، ہر وقت صرف شکایتیں کرتے اور رونا روتے تھے۔ آج جب انہیں ریاستی سطح پر بات سننے کا موقع دیا جا رہا ہے تو وہ ایک بار پھر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "پی ٹی آئی کے کارکنان آج بھی اداروں اور ریاست کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہیں۔ ان لوگوں سے کسی قومی سوچ یا مثبت کردار کی توقع فضول ہے۔ یہ ہر جگہ تضحیک آمیز رویہ اپناتے ہیں، جو انتہائی افسوسناک ہے۔"

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے بلائی گئی اہم سیکیورٹی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر حکومتی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

مزیدخبریں