آبنائے ہرمز کھلنے کی نوید، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا طوفان؛ 1 لاکھ 67 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

11:44 AM, 4 May, 2026


کراچی :عالمی افق پر بدلتی ہوئی صورتحال اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے تمام سابقہ ریکارڈ پاش پاش کر دیے ہیں۔ سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے باعث مارکیٹ میں زبردست 'بلش رن' دیکھا جا رہا ہے۔
کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 4,037 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 31 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ میں اس تیزی کی بڑی وجہ عالمی سطح پر تیل کی سپلائی بحال ہونے کی امید اور خطے میں جنگ کے بادل چھٹنا قرار دی جا رہی ہے۔
 صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ معاملات طے پانے اور سمندری راستے کھولنے کے بیان نے عالمی منڈیوں سمیت پاکستان میں بھی سرمایہ کاروں کا حوصلہ بلند کر دیا ہے۔پاکستان کے ساتھ ساتھ ایشیائی اور دیگر عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا، جس کا براہِ راست فائدہ مقامی مارکیٹ کو پہنچا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلنے سے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی، جو پاکستان جیسی معیشت کے لیے انتہائی مثبت خبر ہے۔

مزیدخبریں