ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

05:32 PM, 4 May, 2026

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد زیورات کے نرخ مزید نیچے آ گئے ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 79 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 257 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 11 ہزار 490 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی اونس نرخ 38 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 576 ڈالر پر آ گئے ہیں۔
 
 
 

مزیدخبریں