اسلام آباد:بحیرہ عرب میں پاک بحریہ نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک کامیاب ریسکیو آپریشن کیا ہے، جس میں مشکل میں گھرے غیر ملکی عملے کی جان بچا لی گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، عمان سے بھارت جانے والے تجارتی جہاز "ایم وی گوتم" میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث عملہ سمندر کے بیچوں بیچ پھنس گیا تھا۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر ممبئی نے پاکستانی حکام سے ہنگامی مدد کی اپیل کی۔
بیورو چیف نیونیوز اسلام آباد جاوید بلوچ کے مطابق پاکستان نیوی نے اطلاع ملتے ہی فوری ردعمل کا اظہار کیا اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز "کشمیر" کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا۔ پاک بحریہ کے دستوں نے جہاز پر پہنچ کر وہاں موجود 6 بھارتی اور 1 انڈونیشیائی باشندے کو بحفاظت ریسکیو کیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے غیر ملکی عملے کو درج ذیل ہنگامی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاک بحریہ سمندر میں کسی بھی رنگ، نسل یا قومیت سے بالاتر ہو کر انسانی جانوں کے تحفظ اور ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے ہمیشہ تیار اور پرعزم ہے۔
سمندر میں انسانی ہمدردی کی مثال: پاک بحریہ کا بھارتی اور انڈونیشیائی عملے کے لیے بڑا ریسکیو آپریشن
06:04 PM, 4 May, 2026