اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس: ملک میں پیٹرول و ڈیزل کے ذخائر تسلی بخش قرار

08:05 PM, 4 May, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت منعقدہ اہم اجلاس میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں حکام نے پیٹرول اور ڈیزل کے موجودہ اسٹاک کو ملکی ضروریات کے لیے مکمل طور پر اطمینان بخش قرار دیا ہے۔
نائب وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت پیٹرولیم کے حکام نے بتایا کہ مئی 2026 کے تیسرے ہفتے تک ملک بھر میں ایندھن کی سپلائی میں کسی قسم کا تعطل نہیں آئے گا۔ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ عوام کو ایندھن کی فراہمی میں کسی بھی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیے اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سپلائی چین کی کڑی نگرانی کے لیے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی (NCMC) روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا کا جائزہ لے رہی ہے۔ نائب وزیراعظم نے سپلائی چین برقرار رکھنے پر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی اور مانیٹرنگ کے عمل کو مزید شفاف بنانے پر زور دیا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء، طارق باجوہ، سیکرٹری داخلہ اور چیئرمین اوگرا سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور کیا۔

مزیدخبریں