نادرا کی شہریوں کو وارننگ: شناختی دستاویزات جلد اپڈیٹ کرنے کی ہدایت

08:11 PM, 4 May, 2026

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بجٹ کے بعد شناختی کارڈز اور بچوں کے بے فارم کی فیسوں میں اضافہ یا اضافی چارجز عائد کیے جا سکتے ہیں۔

نادرا کے مطابق شہری اپنے زائد المیعاد قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور بچوں کے بے فارم کا اندراج 30 جون 2026 تک مکمل کر لیں تاکہ ممکنہ مالی بوجھ اور اضافی اخراجات سے بچا جا سکے۔

ادارے نے بتایا کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے بعد فیسوں کے نظام میں تبدیلی اور ممکنہ اضافہ متوقع ہے، جس کے نتیجے میں سروسز مزید مہنگی ہو سکتی ہیں۔

حکام نے والدین کو خصوصی طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی بروقت رجسٹریشن یقینی بنائیں اور جن بچوں کی عمر اسمارٹ شناختی کارڈ کے اجرا کے قابل ہو چکی ہے، ان کے دستاویزات فوری طور پر اپڈیٹ کرائیں۔

نادرا نے واضح کیا ہے کہ بروقت کارروائی نہ کرنے والے شہریوں کو اضافی فیس یا جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے عوام سے جلد از جلد ضروری اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
 
 

مزیدخبریں