مہوش حیات نے ”آج جانے کی ضد نہ کرو “ گا کر مداحوں کے دل جیت لئے

مہوش حیات نے ”آج جانے کی ضد نہ کرو “ گا کر مداحوں کے دل جیت لئے

لاہور : اداکارہ مہوش حیات نے اپنی آواز میں مشہورغزل آج جانے کی ضد نہ کرو گا کر مداحوں کے دل جیت لئے۔

ae70c6f4a92368c8a14bf53187ca902b

تفصیلات کے مطابق تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹرپرایک ویڈیوشیئرکی جو رواں سال فروری کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ لاہورمیں 10 ہزارلوگوں کے سامنے اس لائیو کانسرٹ کے دوران بہت مزہ آیا تھا، اوریہ کانسرٹ ان کے لیے بہترین تجربہ بھی رہا تھا۔ مہوش حیات کی اس ویڈیو کو مداحوں نے پسند کرتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔