صارفین کا انتظار ختم ،واٹس ایپ نے ’کمیونیٹیز‘ فیچر متعارف کروادیا

صارفین کا انتظار ختم ،واٹس ایپ نے ’کمیونیٹیز‘ فیچر متعارف کروادیا

کیلیفورنیا: واٹس ایپ صارفین کو  بیک وقت ایک پیغام کئی گروپس پر بھیجنے میں پیش آنے والی مشکلات کو دور کرنے کیلئے   انسٹینٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر ’کمیونیٹیز‘ متعارف کرانے جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صارفین اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے متعدد گروپس کو ایک جگہ رکھ سکیں گے اور ایک ہی وقت میں سب کو  پیغامات بھیج سکیں گے ۔ 

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ آج واٹس ایپ پر کمیونیٹیز کو متعارف کرایا جارہا ہے۔ یہ ذیلی گروپس، متعدد تھریڈز، اعلانات کے ذرائع  وغیرہ کو فعال کرتے ہوئے گروپس کو بہتر بنائے گا۔اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کمیونیٹیز ٹیب چیٹ کے اوپر اور آئی او ایس صارفین کے لیے چیٹ کے نیچے ظاہر ہوگا۔صارفین اس ٹیب کو دباتے ہوئے ایک نئی کمیونیٹی شروع کر سکتے ہیں یا پہلے سے موجود گروپس کو شامل کر سکتے ہیں

 واٹس ایپ  انتظامیہ کے مطابق صارف  کے  ایک بار کمیونیٹی کا حصہ بن جائیں اس کے بعد آپ دستیاب گروپس کے درمیان مطلوبہ معلومات حاصل کرنے کے لیے باآسانی سوئچ کر سکتے ہیں۔  کمیونیٹی کے ایڈمن  کے پاس کمیونیٹی میں موجود ہر فرد کو ضروری اطلاعات بھیجنے کا اختیار ہوگا ۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کا  کمیونیٹیز  فیچر کے حوالے سے پہلے اپریل میں اعلان کیا گیا تھا لیکن اب اس فیچر کو   آئندہ چند ماہ میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا جائے گا۔


 

مصنف کے بارے میں