بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

11:19 AM, 4 Nov, 2025

پاکستان: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ وہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 سے ورچوئل خطاب کر رہے تھے، جس میں انہوں نے بلیو اکانومی کی اہمیت اور معیشت کے لیے اس کے ممکنہ فوائد پر بات کی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں چل رہی ہے اور بلیو اکانومی معیشت میں ایک انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت معیشت میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، کیونکہ یہ اصلاحات مستحکم ترقی کے لیے ضروری ہیں۔

محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشی استحکام کی جانب اقدامات کا آغاز ڈھائی سال پہلے کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں افراط زر اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ان کے مطابق، تین عالمی ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کے معاشی اقدامات کو سراہا ہے، جو حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا غماز ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی تجارت اور معیشت کی ترقی کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، اور کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ معیشت کی ترقی کے لیے مختلف وزارتوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی موجود ہے اور وزارت خزانہ معاشی استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

مزیدخبریں