190 ملین پاؤنڈ کیس :بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کیس کی جلد سماعت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی

11:39 AM, 4 Nov, 2025

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں سزا معطلی کی درخواست کی جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

دائر کردہ درخواست میں بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل پالیسی کے تحت ضمانت اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جانا چاہیے، لیکن ان کا کیس بلا جواز طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

درخواست میں یہ مؤقف اپنایا گیا کہ بشریٰ بی بی کا کیس جلدی نہیں سننا ویمن پروٹیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے ہائیکورٹ سے درخواست کی کہ ان کی سزا معطلی کی درخواست کی جلد سماعت کی جائے، اور اس کیس میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں