سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلینڈر دھماکا، 4 افراد زخمی

11:26 AM, 4 Nov, 2025

اسلام آباد : اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلینڈر کے دھماکے سے 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ عدالت میں موجود وکلا بھی خوف کے مارے اپنے کمروں سے باہر نکل آئے۔ دھماکے کے بعد زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، دھماکا سپریم کورٹ کی کینٹین میں موجود اے سی گیس پلانٹ کی مرمت کے دوران ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں کینٹین کے فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا۔ متعلقہ حکام نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس واقعے کی اصل وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔

دھماکے کے فوری بعد سپریم کورٹ کے ملازمین اور وکلا میں ہلچل مچ گئی، اور تمام افراد فوری طور پر عمارت سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے رہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور متعلقہ ادارے دھماکے کی نوعیت اور اس کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزیدخبریں