سموگ اور فضائی آلودگی کے سدباب کے لیے مارکیٹوں کے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

02:11 PM, 4 Nov, 2025

لاہور :  پنجاب حکومت نے سموگ اور فضائی آلودگی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مارکیٹوں کے طے شدہ اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ستمبر 2023 میں جاری کردہ نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، اب مارکیٹیں پیر سے ہفتہ تک رات 10 بجے بند کی جائیں گی، جبکہ اتوار کے روز دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک کاروباری سرگرمیاں جاری رکھی جا سکیں گی۔ ریسٹورنٹس اور کیفے کو رات 11 بجے تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دن یہ رات 12 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔

مزید برآں، ہوم ڈیلیوری سروسز کو رات 2 بجے تک کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم، میڈیکل سٹورز، تنور، دودھ کی دکانیں، ہسپتال، لیبارٹریز، پٹرول پمپس اور پنکچر شاپس ان اوقات کار سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مزیدخبریں