پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

03:24 PM, 4 Nov, 2025

فیصل آباد : 17 سال کے طویل انتظار کے بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگئی ہے۔ اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ کے موقع پر اقبال اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شائقین کو ایک محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دو کھلاڑی، سینیتمبا قیشیلے اور لوان-ڈرے پریٹوریئس اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیل رہے ہیں۔ قیشیلے کو ممکنہ طور پر ڈیوالڈ بریوس کی انجری کے باعث ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی کپتان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کی کنڈیشنز کو مدِنظر رکھتے ہوئے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ابتدائی اوورز میں گیند سوئنگ ہونے کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔

مزیدخبریں