ادب اور میڈیا میں کم عمر خواتین کی کشش کو بڑھا چڑھا کر دکھایا جاتا ہے، ثانیہ سعید

03:45 PM, 4 Nov, 2025

کراچی: معروف اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں کم عمر خواتین کو زیادہ پُرکشش سمجھا جاتا ہے، یہی سوچ میڈیا اور ادب میں بھی گہرائی سے موجود ہے۔

 پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں بڑی عمر کی خواتین کے لیے کہانیاں بہت کم لکھی جاتی ہیں، جبکہ 35 سال سے زائد عمر کی اداکاراؤں کو اکثر صرف ماں یا بزرگ کرداروں تک محدود کر دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں عورت کی اصل کہانی اُس وقت شروع ہوتی ہے جب وہ زندگی کے تجربات سے گزر چکی ہوتی ہے، مگر ہمارے معاشرے میں اسے اُس مرحلے پر نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔

ثانیہ سعید کے مطابق، میڈیا میں یہ رجحان اس سوچ کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ کم عمر چہرے ہی قابلِ فروخت ہیں، حالانکہ گہرے اور بامقصد کردار بڑی عمر کی خواتین میں زیادہ اثر رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں