لاہور میں سموگ پر قابو پانے کے لیے مارکیٹیں رات 10 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ

05:04 PM, 4 Nov, 2025

لاہور :لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے فضائی آلودگی اور سموگ کے اثرات کم کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت شہر کی تمام مارکیٹیں رات 10 بجے تک بند ہوں گی، جبکہ ریسٹورنٹس اور کیفے رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ریسٹورنٹس اور کیفے رات 12 بجے تک کھولنے کی استثنیٰ ہوگی، جبکہ ہوم ڈیلیوری کی خدمات رات 2 بجے تک جاری رہ سکیں گی۔ یہ اقدامات ستمبر 2023 میں جاری کیے گئے فضائی آلودگی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کی صحت کی حفاظت اور فضائی آلودگی کی شدت کو کم کرنا ہے۔

مزیدخبریں