امریکا دہشتگردی کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی ایک اور کوشش کرے گا:ا مریکی وزیر دفاع

08:51 AM, 4 Oct, 2017

امریکی وزیر دفاع جیمز مٹیس کا کہنا ہے کہ امریکا دہشتگردی کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی ایک اور کوشش کرے گا۔

امریکی وزیر دفاع کا اہم بیان سامنے آگیا۔ جیمز مٹیس نے کہا ہے کہ امریکا دہشتگردی کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی ایک اور کوشش کرے گا۔ اگر یہ آخری کوشش ناکام ہوگئی تو صدر ٹرمپ کوئی فیصلہ کریں گے۔ سینیٹ کی دفاعی کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ میں جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔ ہم پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔اگر ہم ناکام ہو گئے ٹرمپ اپنا پلان دیں گے ۔

دوسری جانب وزیرخارجہ خواجہ آصف اہم دورےپرامریکا پہنچ گئے۔پاکستانی سفیر اعزازچودھری نےخواجہ آصف کاایئرپورٹ پراستقبال کیا۔وزیرخارجہ خواجہ آصف امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن سےملاقات کریں گے۔خواجہ آصف نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جنرل مک ماسٹرسےبھی ملیں گے ۔خواجہ آصف امریکی پالیسی سازادارےیوایس آئی پی میں بھی خطاب کریں گے۔

مزیدخبریں