وزیر اعظم نے فیصلہ سنا دیا شہبازشریف سے اب سوال کیاجائے گا

وزیر اعظم نے فیصلہ سنا دیا شہبازشریف سے اب سوال کیاجائے گا

اسلام آباد:شاہد خاقان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے پوچھنا پڑے گا کہ انہوں نے کن مشیروں کی بات کی ،4مشیروں کو بلا کر پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی مشورہ نہیں دیا۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے مسلم لیگ کی جنرل کونسل کے اجلاس کے دوران شہبازشریف نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ گاڑی اور عہدے سے تعلق رکھنے والے ایک دو مشیروں نے آپ کو غلط مشورے دیے۔شہبازشریف کے اس بیان پر سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے پوچھنا پڑے گا کہ انہوں نے کن مشیروں کی بات کی ،4مشیروں کو بلا کر پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی مشورہ نہیں دیا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ اسحاق ڈار پر مقدمے کی کوئی حقیقت نہیں ہے میں ان کی مکمل سپورٹ کروں گا ،اسحاق ڈار 2018تک وزیر خزانہ ہی رہیں گے۔رینجرز کی تعیناتی کے معاملے کے بارے انھو ں نے کہا کہ احتساب عدالت میں رینجرز کس نے تعینا ت کیے اس معاملے کی تہہ تک پہنچنا ضروری ہے۔
۔