افغان بم دھماکہ،بین الاقوامی امپائر بسم اللہ جان خاندان کے 7افراد سمیت جاں بحق

افغان بم دھماکہ،بین الاقوامی امپائر بسم اللہ جان خاندان کے 7افراد سمیت جاں بحق

ننگرہار:گزشتہ روز افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں ہونے والے بم دھماکے میں جہاں 15افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے تھے وہیں افغانستان کے بین الاقوامی امپائر امپائر بسم اللہ جان شنواری بھی  خاندان کے 7افراد سمیت جاں بحق ہوگئے۔

2c30ec5bb1da49348f6dbe3dd715ab12


افغان میڈیار پورٹس کے مطابق  افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلعی گورنر ہاؤس پر خودکش کار بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے تھے جبکہ اسی دھماکے میں36 سالہ بین الاقوامی امپائر بسم اللہ  جان بھی مارے گئے ۔۔ اس حادثے میں ان کے خاندان کے سات افراد کی بھی موت ہوئی ہے۔


خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان صوبے ننگر ہار گورنر کے ترجمان عطا اللہ کھوگیانی نے یہ اطلاع دی کہ بم دھماکہ ننگرہار صوبے کے شنوار ضلع میں دوپہر 12 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا ۔ 


دہشت گردوں نے پولیس سٹیشن میں گھسنے کی کوشش کے تحت یہ دھماکہ کیا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس حملے میں کم از کم 15 لوگوں کی موت ہوئی اور 30 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں ۔ تاہم کسی دہشت گرد تنظیم نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری نہیں قبول کی۔