ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے : وزیراعظم کی برطانوی ارکان پارلیمان  سے گفتگو

ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے : وزیراعظم کی برطانوی ارکان پارلیمان  سے گفتگو
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیرِاعظم عمران خان سے برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قانون و انصاف کی بالادستی مکمل طورپرقائم کرنے کے لئے اقدامات  کررہے ہیں ۔

نیو نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے برطانیہ کے ممبرانِ پارلیمنٹ لارڈ واجد خان، ناز شاہ اور محمد یاسین  نے ملاقات کی۔وفد نے وزیرِ اعظم  کو  اسلام و فوبیا پر آواز بلند کرنے اور ریاستِ مدینہ کی طرز پر پہلی دفعہ معاشی و سماجی  طور پر پس ماندہ طبقات کیلئے سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت کے اقدامات اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا ۔

 وفد نےآزاد کشمیر میں نو منتخب حکومت کے عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی ۔ ملاقات میں موجودہ حکومت کے مختلف اقدامات،  عوام دوست پالیسیوں  اور مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کی ۔ 

 وزیراعظم نے کہا کہ  نظام حکومت کے حوالے سے ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے ۔ فلاحی ریاست اور قانون کی بالادستی ریاستِ مدینہ کے سنہری اصول تھے ۔ قانون و انصاف  کی بالادستی مکمل طور پر قائم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ معاشرے کی ترقی کےلئے ضروری ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے کی ترقی پر توجہ دی جائے۔