اسلام آباد: ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمارے فوج سے مذاکرات چل رہے ہیں حکومت سے نہیں ۔فوج کے پاس اختیار ہے وہی طاقتور ہیں انہوں نے ہی حکومت لانی ہے انہوں نے ہی گرانی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے فواد چودھری نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں جب تمام فیصلے ہی اسٹیبلشمنٹ نے کرنے ہیں تو پھر ظاہر مذاکرات بھی انہی سے ہوں گے۔ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ابھی ہمارا نظام نہیں بن سکا اور جو غیر منتخب ادارے ہیں اختیارات انہی کے پاس ہیں۔
https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1577321620405895168
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ بات کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے تو بات چیت ہو رہی ہے ۔ میں حکومت کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ بھی ہماری اور فوج کے درمیان جو بات ہو رہی ہے اس میں شامل ہوجائے۔ حکومت سے معاملات نہیں سنبھلنے یہ سارے نااہل ہیں۔