آئی ایم ایف سیلاب کے اثرات کیلئے 500 ارب کی بجٹ ایڈجسٹمنٹ پر آمادہ، ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کا امکان

09:08 AM, 4 Oct, 2025

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سیلاب کے اثرات کم کرنے کے لیے بجٹ میں 500 ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم پرائمری بجٹ اور کیش سرپلس اہداف میں کمی سے انکار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ یہ ایڈجسٹمنٹ ترقیاتی اخراجات اور ہنگامی فنڈز میں کمی کے ذریعے پوری کی جائے۔ تجویز ہے کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام سے 300 ارب اور کنٹنجنسی پول سے 150 ارب روپے کم کیے جائیں۔

پنجاب حکومت نے ایف بی آر کی 14.1 کھرب روپے کی وصولیوں کی شرط پر 740 ارب روپے کا کیش سرپلس دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ صوبہ اپنے وعدے پر قائم ہے، تاہم سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے اخراجات کے لیے مزید مالی گنجائش درکار ہے۔

ذرائع کے مطابق سیلاب نے آمدنی اور اخراجات پر کم از کم 500 ارب روپے کا اثر ڈالا ہے، جسے پورا کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے مالیاتی اختیارات محدود ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں