ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیئرڈ کالج کا دورہ، انٹریکٹو سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، سکیورٹی چیلنجز، تعلقات عامہ اور سوشل میڈیا کے کردار پر گفتگو

11:12 AM, 4 Oct, 2025

لاہور : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں طالبات اور اساتذہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

انہوں نے انٹریکٹو سیشن میں طالبات سے پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، سکیورٹی چیلنجز، تعلقات عامہ اور سوشل میڈیا کے کردار پر گفتگو کی۔

اس موقع پر کالج کی نابینا طالبہ نے قومی نغمہ پیش کیا جبکہ طالبات نے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔فیکلٹی اور طالبات نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے دورے کو خوش آئند قرار دیا۔

مزیدخبریں