امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم دبئی سے گرفتار

11:48 AM, 4 Oct, 2025

لاہور: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے اور مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کی ٹیم نے انٹرپول کی مدد سے اس گرفتاری کو ممکن بنایا۔

رپورٹ کے مطابق خواجہ تعریف گلشن کو جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا تاکہ قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔ یہ گرفتاری اس کیس میں ایک اہم سنگ میل سمجھی جا رہی ہے۔

امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری 2024 کو شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ اس کیس میں اگست 2024 میں ایک اور مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں