بلوچستان: خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 14 دہشت گرد ہلاک

01:24 PM, 4 Oct, 2025

راولپنڈی:بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آپریشن کے دوران 20 سے زائد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا ہے، جبکہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں