مودی حکومت کی پاکستان دشمنی جاری ،بھارتی آرمی چیف کے آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کا آغاز کااشارہ

03:28 PM, 4 Oct, 2025

نئی دہلی :بھارت میں اقتدار پر قابض مودی سرکار نے سیاسی فائدے کے لیے ایک بار پھر پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات سے قبل، بھارتی آرمی چیف نے آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار بھارت پوری جنگی تیاری کے ساتھ کارروائی کرے گا۔

یہ بیان عالمی سطح پر بھارتی حکومت کی حالیہ شکستوں اور سیاسی دباؤ کے باوجود سامنے آیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے اس جارحانہ بیانات نے خطے کی سلامتی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ اپنے دفاع کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی ہے اور علاقائی امن کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ عالمی برادری سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس طرح کی جنگی حرکات کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

مزیدخبریں