وزیراعلیٰ پنجاب کا سیاسی و انتظامی ٹیم میں تبدیلیاں خود کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا سیاسی و انتظامی ٹیم میں تبدیلیاں خود کرنے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئندہ دو سال فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ چند دن میں کابینہ اور بیوروکریسی میں تبدیلیاں کریں گے۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ گزشتہ تین سال کے دوران کابینہ اور بیوروکریسی میں تبدیلی کے لیے وفاق سے مشاورت کرتے رہے لیکن اب وہ اپنی سیاسی اور انتظامی ٹیم میں تبدیلیاں خود کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب آئی پنجاب اور دیگر افسران کی تعیناتی کے لیے نام خود وفاق کو دیں گے۔پنجاب میں ایک مرتبہ پھر آئی جی ، چیف سیکرٹری تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔