پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

11:53 AM, 4 Sep, 2025

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس نے پہلی بار ایک لاکھ 53 ہزار 117 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو سرمایہ کاروں میں اعتماد کی نشاندہی کرتا ہے۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر بھی انڈیکس میں 1226 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور وہ 152,201 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں