اسرائیل نے غزہ میں وحشت کی حدیں پار کر دیں، تازہ حملوں میں 100 فلسطینی شہید

03:10 PM, 4 Sep, 2025

غزہ : اسرائیلی فوج نے غزہ میں شدید بمباری کی جس سے پناہ گزین کیمپوں میں آگ بھڑک اُٹھی ہے۔ کیمپوں میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین موجود ہیں، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اب تک غزہ میں شہدا کی تعداد 63 ہزار 746 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 1 لاکھ 61 ہزار 245 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب، حماس کے جنگجوؤں نے شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے ایک قافلے پر حملہ کیا، جس میں کئی گاڑیاں اور ٹینک تباہ ہو گئے اور متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی حملوں سے 21 ہزار فلسطینی بچے معذور ہو چکے ہیں اور 40 ہزار 500 بچے زخمی ہوئے ہیں۔یہ صورتحال غزہ میں فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کی نئی داستان رقم کر رہی ہے۔

مزیدخبریں