اگر 33 نئے صوبے بنیں تو نئی قیادت سامنے آئے گی،چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود

03:37 PM, 4 Sep, 2025

فیصل آباد: چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے فیصل آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ملک لوکل گورنمنٹ کے نظام سے محروم ہے اور کوئی صوبائی حکومت اپنے اختیارات میں دوسروں کو شامل کرنے کو تیار نہیں، جس کا نقصان براہِ راست عوام کو ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ڈویژن میں نئے صوبے بننے چاہئیں، کیونکہ اگر 33 نئے صوبے بنائے جائیں تو اس سے نئی لیڈر شپ سامنے آئے گی۔ میاں عامر محمود نے خاص طور پر فیصل آباد کو اپنا صوبہ، اسمبلی اور وزیراعلیٰ دینے کا مطالبہ کیا تاکہ یہاں کی ترقی کو تیز کیا جا سکے۔

انہوں نے پنجاب کی آبادی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی کل آبادی ملک کی 53 فیصد ہے، اس لیے اسے وسائل میں اضافے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں سیاسی قیادت مڈل کلاس سے ابھرتی ہے، لیکن بدقسمتی سے ہمارے موجودہ نظام میں مڈل کلاس کو آگے بڑھنے کے مواقع نہیں دیے جاتے۔

میاں عامر محمود نے کہا کہ ملک میں عوام کو یکساں حقوق نہیں مل رہے اور جب تک ان مسائل اور غلطیوں کو دور نہیں کیا جاتا، ہم اپنی ترقی کی منزل حاصل نہیں کر سکتے۔

مزیدخبریں