اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی سمگلنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے کے لیے برطانیہ، سپین، اٹلی، ترکیہ، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات میں اپنے امیگریشن ونگ کے لنک دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام ان ممالک میں انسانی اسمگلنگ کے مضبوط نیٹ ورکس کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے تاکہ غیرقانونی نقل مکانی کی روک تھام اور مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سی پیک فیز ٹو کے دوران غیر ملکی تاجروں اور سیاحوں کی آمد میں اضافے کی توقع ہے، اس لیے یہ دفاتر ان کے لیے بھی مددگار ثابت ہوں گے۔