ملک میں سونے کی قیمتوں میں استحکام، فی تولہ سونا 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کی سطح پر برقرار

09:30 PM, 4 Sep, 2025

کراچیؒ پاکستان میں سونا کی قیمتیں گزشتہ روز کی سطح پر مستحکم رہیں۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ہزار 544 ڈالر فی اونس پر مستحکم دیکھی گئی ہے۔
 
 

مزیدخبریں