راولپنڈی : سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے ضلع قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
ترجمان کے مطابق، کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کا خاتمہ اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔