وزیراعلیٰ پنجاب کا سرگودھا کیلئے مزید 7 الیکٹروبسیں فراہم کرنے کا اعلان

10:35 AM, 4 Sep, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سرگودھا میں عوامی سہولیات کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ارکان اسمبلی نے سرگودھا میں الیکٹروبس سروس کے آغاز پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور عوامی سطح پر منصوبے کے مثبت ردعمل سے آگاہ کیا۔

مریم نواز نے سرگودھا کے شہریوں کے لیے مزید 7 الیکٹروبسیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ ملاقات میں سرگودھا میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر عوام کے خوشگوار فیڈ بیک سے آگاہ کیا اور مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

مزیدخبریں