ایرانی حکومت کا خاتمہ مرکزی ہدف ہے، مقصد کے قریب پہنچ چکے ہیں: نیتن یاہو

03:31 PM, 4 Sep, 2026

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا مرکزی ہدف ہے اور وہ اس مقصد کے حصول کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

نیتن یاہو کے مطابق ایرانی قیادت اس وقت اپنی کمزور ترین حالت میں ہے، جبکہ ایران کی موجودہ حکومت کا خاتمہ ناممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ایران سے لاحق خطرے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی صلاحیت پر مکمل یقین ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت اس وقت اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران سے لاحق خطرے کے خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا.

مزیدخبریں