اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی، توانائی، ٹیکنالوجی اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کے ہمراہ گوگل کے پہلے دفتر کے افتتاح کے موقع پر امریکی ناظم الامور نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں حالیہ پیش رفت پر اظہار خیال کیا۔
نیٹلی بیکر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوگل پاکستان میں ایک لاکھ 50 ہزار افراد کو کیریئر ٹریننگ فراہم کرے گا۔
امریکی ناظم الامور کے مطابق ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں اس طرح کے اقدامات پاکستان میں نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔