حج 2027، بیشتر حج منظم کمپنیوں نے حج پیکیجز ڈیجیٹل پورٹل پر اپ لوڈ کر دیے

04:32 PM, 4 Sep, 2026

اسلام آباد(جاویدنور) حج 2027 کے لیے بیشتر حج منظم کمپنیوں نے اپنے حج پیکیجز ڈیجیٹل پورٹل پر اپ لوڈ کر دیے ہیں، جبکہ پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ میں بھی تیزی آگئی ہے۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 16 بنیادی حج پیکیجز فائنل کیے گئے ہیں، جن میں عازمین حج کو مختلف سہولیات اور رہائشی آپشنز فراہم کیے جائیں گے۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج منظم کمپنیوں کی جانب سے پیکیجز آن لائن دستیاب ہونے سے عازمین کے لیے معلومات کے حصول اور حج پیکیج کے انتخاب کا عمل مزید آسان ہوگیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے حج بکنگ کے عمل میں شفافیت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں